Ilmlelo.com

Enjoy The Applications

Mehnat Ki Azmat Essay in Urdu language with poetry

There is no success without hard work. This is an old and popular saying that holds a lot of truth. We all want to achieve great things in life, but very few are willing to put in the effort required. Success does not come easy; it requires a lot of time, dedication, and hard work. Anyone who has achieved any level of success can attest to this. If you want to be successful, you have to be prepared to work hard.

Today I’m writing about mehnat ki azmat essay in Urdu also called the importance of hard work for students in class 1,2,3,4,6,8,9,10,12 with headings and poetry. This is an important essay that everyone should know about.

Mehnat Ki Azmat or barkat Essay in Urdu | محنت کی عظمت مضمون اردو

MEHNAT KI AZMAT ESSAY IN URDU WITH POETRY AND  HEADINGS

mehnat ki barkat essay in urdu pdf

There is no single path to success . For everyone, it means something different. However, one thing that is common to all successful people is work ethic. The old saying “hard work pays off” is definitely true, and there’s no substitution for putting in the time and effort required to achieve success. Here are three reasons why hard work is the key to success:

1) It builds character and determination

2) It creates a sense of accomplishment

3) It develops resilience

This blog post talked about the importance of hard work and how it is the key to success. It can be hard to stay motivated when times are tough, but it is important to remember that success is worth the effort. If you like this mehnat ki barkat essay in Urdu mazmoon, please write a comment and share your thoughts.

You can read an essay in Urdu on Mera Watan

Related Posts

My favourite game cricket essay in urdu | میرا پسندیدہ کھیل پر ایک مضمون.

December 7, 2023

waldain ka ehtram essay in urdu | والدین کا احترام مضمون اردو

Essay on hockey in pakistan in urdu | اردو میں پاکستان میں ہاکی پر مضمون.

' src=

About Admin

One comment on “mehnat ki azmat essay in urdu language with poetry”.

this essay MEHNAT KI AZMAT did a lot of help for me may Allah bless u with many showers of nimat on u

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

mehnat ki azmat essay in urdu class 6

محنت کی عظمت مضمون /Mehnat ki Azmat Mazmoon

محنت کی عظمت سال دوئم کا  ایک اہم مضمون ہے ۔اس مضمون کو  پنجاب بھر کے  بورڈز میں کئی عنوانات کے تحت دیا جاتا ہے مثلاً

  • “عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی”
  • “نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا”
  • “زندگی جہدِ مسلسل سے عبارت ہے ۔”
  • “محنت کی برکات”
  • “عمل لازم ہے تکمیلِ تمنا کے لیے”

محنت کی عظمت مضمون

وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ, جو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ, محنت کے معنی اور مفہوم :.

محنت  عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے لغوی معنی  دکھ ،رنج ، تکلیف ،زحمت اور پریشانی کے ہیں ۔محنت کے اصطلاحی معنوں کی بات کی جائے  تو مشقت ، ریاضت ، سخت کوشش  ،جان فشانی   ، تن دہی ،  کام کاج  اور مزدوری کے ہیں ۔

عظمت کے معنی اور مفہوم :

عظمت   بھی عربی زبان کا لفظ ہے  جس کے معنی بزرگی ، بڑائی ،برتری ، شان و شوکت ، قدرومنزلت اور عزت کے ہیں  ۔تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ محنت  کسی خاص مقصد یا مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوشش  کا نام ہے ۔ کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے وقت اور کوشش  کرنا   بھی محنت ہی ہے ۔

محنت کی عظمت اور قرآن مجید :

 دنیا کے تمام مذاہب میں اسلام  وہ واحد مذہب ہے جس نے کسب حلال کے لیے محنت کو لازمی قرار دیا ہے  بلکہ محنت کو عظمت  بخشتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق  بھی متعین  کر دیے  ہیں ۔اسلامی نظریۂ محنت کے تحت معاشرے کا ہر فرد  معاشی جدوجہد میں حصہ لینے کا ذمے دار ہے  اور ہر شخص ہر حلال  روزی  کمانے کے لیے  اپنا جائز  اور شرعی روزگار اپنا سکتا  ہے۔  ہر وہ شخص جو شرعی حدود میں رہ کر محنت شاقہ  کرتا ہے اسلام اسے ہمیشہ عظیم المرتبت رتبہ دیتا  ہے  ۔ قرآن مجید میں   کوشش اور محنت  کو ہمیشہ  سراہا گیا ہے اور   محنت کشوں اور مزدوروں کو عزت و احترام  کا درجہ عطا کیا ہے ۔ محنتی  شخص کے منصب   اور محنت کرنے کی ترغیب  دینے کے حوالے سے  جابجا  ارشادات ربانی موجود ہیں :

  • ’’ اور یہ کہ انسان کو وہی کچھ ملے گا، جس کی اس نے کوشش کی ہو۔( سورۃ النجم)
  • ’’ اور دنیا سے اپنا حصہ لینا نہ بھول۔ ( سورۃ القصص)
  • ’’اور پھر جب نماز (جمعہ) ختم ہوجائے تو زمین میں پھیل جائو اور پھر اﷲ کا فضل یعنی رزق تلاش کرنے لگو‘‘۔(سورۃ الجمعہ)
  • ’’ مردوں کے لیے اس میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لیے اس میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا۔‘‘(سورۃ النساء)
  • ’’پس تم اﷲ کی بارگاہ سے رزق طلب کیا کرو اور اسی کی عبادت کیا کرو اور اسی کا شکر بجایا لایا کرو‘‘۔(سورۃ العنکبوت)

محنت کی عظمت اور سنت رسول ﷺ :

آپ ﷺ کے فرمودات  اور عملی زندگی سے ہمیں جہد مسلسل ،  عمل پیہم‘محنت و مشقت اور جان فشانی کی تعلیمات ملتی  ۔ ہیں  محنت کی عظمت کے حوالے سے اگر نبی کریم ﷺ کی زندگی کا مشاہدہ کریں  تو آپ ﷺ نے بچپن میں بکریاں چرائیں‘ بعثت سے پہلے باقاعدہ تجارت کی اور تجارت کی غرض سے طویل  سفر  بھی کیے۔ بیت اﷲ  ، مسجد قبا اور مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر میں حصہ لیا اور صحابہ ؓ کے ساتھ مزدوروں کی طرح کام کیا اور اسی طرح   غزوۂ احزاب کے موقع پر خندق کھودنے میں صحابہ کرام کے شانہ بشانہ  بنفس نفیس شرکت کی  ۔ آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کا یہ پہلو تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے کہ آپ ﷺ خود  اپنے ہاتھوں سے کپڑوں میں پیوند لگاتے تھے اور آپ ﷺ اپنی جوتیوں کی خود مرمت بھی  فرما لیا کرتے تھے ۔

ملکی ترقی میں خواتین کا کردار

ہادی دو  عالم ﷺ ،  نبی رحمت ﷺ ‘ سرکار دو عالمﷺ نے محنت کرنے والوں کو اور  جو جاں فشانی سے رزق حلال کماتے ہیں،اﷲ کا دوست او ر محبوب قرار دیا ہے:

الکاسب  حبیب اللہ

ترجمہ : “محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے “.

نبی کریم ﷺ کے زمانے میں حضرت سعد ؓ مدینے میں لوہار کا کام کرتے تھے‘ہتھوڑا چلا چلا کے  ان  کے ہاتھ سیاہ اور کھردرے ہوگئے تھے۔ ایک دن حضرت سعد  سے نبی کریم ﷺ نے  ہاتھ ملایا تو آپ ﷺ نے حضرت سعد  سے  ہاتھوں کی سختی کی وجہ دریافت فرمائی تو حضرت سعد ؓ نے عرض کیا کہ میں اپنے اہل وعیال کے لیے روزی کماتا ہوں‘ اس لیے ہاتھوں کا یہ حال ہوا ہے ۔  تو رسول اﷲ ﷺ نے اپنے مبارک لبوں سے حضرت سعد ؓ کے ہاتھوں کو چوم لیا اور فرمایا:

’’یہی وہ ہاتھ ہیں جنہیں جہنم کی آگ کبھی نہیں چھوئے گی‘‘۔ (ابن اثیر)

 اور آپ ﷺ نے محنت کرنے والے ہاتھوں کو چوم کر   قیامت  تک محنت کی عظمت کو شوکت عطا فرمائی  ۔  محنت کشوں کے حقوق کو ان الفاظ سے سند عطا فرمائی:

  • ’’مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو‘‘۔
  • محنت کی عظمت سے متعلق آپ ﷺ کے چند ارشادات گرامی ملاحظہ ہوں:
  • ’’رزق حلال کی تلاش فرض عبادت کے بعد سب سے بڑا فریضہ ہے‘‘۔
  • ’’رزق زمین کے پوشیدہ خزانوں میں تلاش کرو‘‘۔
  • ’’کسی شخص نے کوئی کھانا اس سے بہتر نہیں کھایا کہ وہ اپنے ہاتھوں سے کماکر کھائے‘ اﷲ کے نبی حضرت داؤد ؑ اپنے ہاتھوں سے کما کر کھایا کرتے تھے‘‘
  • ’’بعض گناہ ایسے ہیں جنہیں سوائے رزق حلال اورطلب معیشت کے اور کوئی چیز نہیں دور کرتی‘‘۔
  • ’’بے شک اﷲ محنت کرنے والے مومن کو محبوب رکھتا ہے‘‘۔
  • ’’بہترین کمائی مزدور کی کمائی ہے بشرط یہ کہ کام خلوص اور خیرخواہی سے کرے‘‘۔
  • ’’فجر کی نماز سے لے کر طلوع شمس تک رزق کی جدوجہد کیے بغیر نیند نہ کرو‘‘۔

mehnat ki azmat essay in urdu class 6

اسلامی تعلیمات میں یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ  جاں فشانی‘ محنت  اور  کوشش کے بغیر کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ فر د ، افراد یا قوموں کی زندگی  میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے محنت و کوشش  کا ہونا لازمی عنصر   ہے۔ مثال کے طور پر نبی کریم ﷺ نے اپنی  تعلیمات کی روشنی میں عرب کے خانہ بدوشوں اور بدؤ ں نے محنت او رجدوجہد کو اپنایا تو وہ صحرائے عرب سے اٹھ کر پورے عالم پر چھا گئے   ۔ دنیا کے ہر شعبے مثلاً  معیشت  ،  معاشرت‘ سائنس  ،  شعر وادب ، علوم و فنون غرض اپنی محنت و جاں فشانی سے بحروبر  تک کو مسخر کر لیا  اور پوری دنیا میں علم و ہدایت پھیلانے کا ذریعہ بنے ۔

محنت کی عظمت اور انبیاء کرام  : 

  • انبیائے کرام ؑ  میں سب سے  پہلے سیدنا حضرت آدم علیہ السلام نے  کھیتی باڑی  کر کے محنت کی بنیاد رکھی ۔
  • حضرت نوح ؑ بڑھئی کا کام کرتے تھے  اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کشتی بنائی جو طوفان میں کام آئی ۔
  • حضرت داؤد ؑ  لوہے کا کام جانتے تھے آپ نے ہی زمانے کو سامان ِ حرب  مثلاً  زرہیں ، تلواریں  اور دیگر سامان جنگ سے روشناس کروایا۔
  • حضرت موسیٰؑ نے اجرت پر دس سال  تک حضرت شعیب ؑ کے ہاں خدمت گزاری کرتے رہے ۔
  • حضرت ادریس ؑ نے کپڑے بننے کا ہنر زمانے کو دیا ۔
  • حضرت زکریا ؑ نے کپڑے سی کر اپنا گزر بسر کیا   ۔
  • حضرت ابراہیم  ؑاور  اسماعیل  ؑ راج گیری کاکام جانتے تھے۔ اورآپ  دونوں  نے مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی۔
  • حضرت یعقوبؑ نے دس سال تک بکریاں چرا کر محنت کو عظمت عطا کی ۔

سرکار دو عالم ﷺ کے ساتھیوں نے بھی کبھی محنت سے جی نہیں چرایا اور کوئی بھی حلال پیشہ اپنانے میں عار نہ سمجھا، بلکہ اپنے عمل سے امت پر یہ ثابت کردیا کہ عزت و عظمت معاشی جدوجہد میں مضمر ہے۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا, محنت کی عظمت اور  خلفائےر اشدین:.

سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے منصب خلافت سنبھالنے کے بعد بھی   کپڑوں کی گٹھری اپنی پیٹھ پر لادکر مدینے کے گرد ونواح میں کپڑا بیچا کرتے تھے  اور ضرورت مندوں کی امداد گیری کے حوالے سئ بھی بیسیوں واقعات موجود ہیں ۔

سیدنا حضرت عمر فاروق   ؓ و حضرت عثمان غنی  ؓ تجارت کیا  کرتے تھے۔

اسلام نے محنت کی عظمت ہی کو دنیا اور آخرت کی ترقی اور کامیابی کا ذریعہ قرار دیا اور سب سے زیادہ محنت کشوں کے حقوق کی اسلام نے پاس داری کی ہے۔ آئیے ہم سب مل کر وطن عزیز کی تعمیر کریں‘ محنت سے جی نہ چرائیں،ایک دوسری کے حقوق کی پاس داری کریں اور پھر سے اسلامی تعلیمات اور اسلامی روایات کو زندہ کریں۔

جو محنت نہ ہوتی تجارت نہ ہوتی

کسی قوم کی شان و شوکت نہ ہوتی.

محنت کی عظمت   کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خدا نے ہر انسان ، چرند  پرند ، جانوروں اور جانداروں کے لیے محنت کو لازمی قرار دیا ہے۔زندگی کی ترقی کا انحصار محنت پر منحصر ہے۔دنیا کی ترقی کا راز  بھی محنت میں ہی پوشیدہ ہے۔

مری جان غافل نہ محنت سے رہنا

اگر چاہتے ہو فراغت سے رہنا.

علم وہنر، جاہ وجلال، شان وشوکت فضل وکمال سب کچھ محنت کرنے سے حاصل ہوتے ہیں۔محنتی لوگ ہی دنیا میں ہر طرح کی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ایک کسان یا زمیندار کو دیکھئے کہ وہ محنت سے زمین میں ہل چلاتا ہے،کھاد ڈالتا ہے، بیج بوتا ہے، وقت پر پانی دیتا ہے اور آخر اس کی محنت کا پھل اسے مل جاتا ہے۔لاکھوں من غلہ پیدا ہوتا ہے جس سے اس کی زندگی خوشی میں بسر ہوتی ہے۔جولوگ محنت سے جی چراتے ہیں وہ ذلیل اور رسوا اور ترقی سے محروم رہتے ہیں۔

محنت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھا

دریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا.

دنیا میں کامیابی و کامرانی کی ضمانت محنت و مشقت میں   ہی ہے یہ ایسی صلاحیت ہے جس کا ثمر ہمیشہ میٹھا  ہوتا ہے ۔محنت کی بدولت آدم  نے اپنے مسائل حل کیے محنت ہی سے انسان نے پہاڑوں کو سر کیا اور معدنیات کے ذخائر نکالے اور  محنت سے ہی سمندروں  کو تسخیر کیا  ۔

ہری کھیتیاں جو نظر آ رہی ہیں

ہمیں شان محنت کی دکھلا رہی ہیں, محنت کی عظمت اور کسان :.

کسان  کتنی محنت سے کھیت میں بیچ ڈالتا ہے اس کے بعد اس کی آبیاری اور   گوڈی کرتا ہے اس کی دیکھ بھال کرتا ہے کتنی کوشش کے بعد اس کو اپنی محنت کا ثمر  ملتا ہے ۔اگر وہ بیج ڈالنے کے بعد یاتھ پہ یاتھ دھرے بیٹھا رہے  محنت کرنے کی  بجائے لاپروا  ہو جائے تو وہ  کچھ حاصل نہیں کرسکے گا ۔

محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کو بے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی

محنت کی عظمت اور  طلباء :.

اسی طرح سے ایک طالب علم جو  دن رات ایک کر دیتا ہے  وہ امتحان میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرتا ہے   ۔محنت ایک ایسا جوہر  خاص ہے جو انسان کو ہر میدان میں کامیاب و کامران  کرتا  ہے ۔

محنت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھا دریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا

 اللہ تعالی نے انسان کو  ہاتھ، پاؤں، آنکھیں ا ور دماغ جیسی نعمتوں سے اس لیے   نوازا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے کام لے، روزگار کی تلاش میں پاؤں کا استعمال کرے ، آنکھوں سے دیکھے اور دماغ سے بہتر سے بہتر  فیصلے کر سکے ۔ اگر کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کا  عادی نہیں ہے  تو اس کا  نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہ دوسروں کا دست نگر ہوگا۔ لوگ اسے بوجھ سمجھیں گے۔آہستہ آہستہ وہ پورے معاشرے کے لئے بوجھ بن جائے گا۔

محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کو

بے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی.

دین اسلام  نے  جہاں ہمیں عبادت  کے طریقے سکھائے  وہیں پہ  یہ بھی سکھایا ہے کہ   محنت میں ہی عظمت ہے  ۔قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے کہ  “اے مسلمانو! ایک دوسرے کا مال ناجائز یا باطل طریقے سے کھانے اور ہڑپ کرنے کی کوشش نہ کرو”۔ رشوت ، چوری، ڈاکا، خیانت  اور سود اسلام میں ممنوع ہیں۔

  • کسی سے حسد نہ کرو بلکہ خود بھی محنت کرکے حاصل کرنے کی کوشش کرو ۔
  • محنتی شخص کے سامنے پہاڑ کنکر اور کاہل انسان کے سامنے کنکر بھی پہاڑ بن جاتا ہے ۔
  • زندگی مسلسل امتحان ہے یہاں دس بار گرنے کے بعد گیارھویں بار اٹھ جانے کا نام کامیابی ہے

جو کرتے ہیں محنت مشقت کو زیادہ

خدا ان کو دیتا ہے برکت زیادہ.

دنیا میں یہ رونق اور خوبصورتی اور مناظر قدرت سب کچھ انسان کی محنت کی وجہ سے ہوا ہے۔دنیا میں اسی قوم نے ترقی پائی جس نے محنت و مشقت سے کام لیا ہے اور ایک کاہل اور آرام پسند قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔

یہ برکت ہے دنیا میں محنت کی ساری

جہاں دیکھیے فیض اسی کا ہے جاری, یہی ہیں کلید در فضل باری, اسی پر ہی موقوف عزت ہماری, اسی سے ہے قوموں کی یاں آبرو سب, اسی پر ہیں مغرور میں اور تو سب.

محنت ایک ایسی دولت  ہے جس کا کوئی نعم لبدل نہیں ہے ہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی انسان محنت کرے اور اس کو اس کا پھل نہ  ملے ۔اب کتنے بھی دولت والے ہو کتنے بھی بڑے انسان بن چکے ہو لیکن پھر بھی آپ پر لازمی ہے کہ آپ بھی محنت کریں ۔

ہمیں اپنی ترقی کے لیے  اپنے  آباؤ اجداد   اور اسلاف کی طرح محنت و مشقت سے کام  لینا پڑے گا مختصر یہ کہ انسان کی عظمت محنت میں ہے ۔ اگر ہم جدید دنیا میں   اپنی عزت رفتہ کو حاصل کرنے کے خواہش مند   ہیں تو  ہمیں اپنی  عادتیں بدلنے کی ضرورت ہے ۔بقول  سر سید  جو طریقہ تعلیم و تربیت  کا  ، بات چیت کا ، وضع و لباس کا  ، سیر سپاٹے کا شغل اشغال  کا ، تمھاری اولاد  کا ہے ان   سے ان کی شخصی  چال چلن  ، اخلاق و عادات  ، نیکی و سچائی میں ترقی ہو سکتی ہے۔ اس جواب کا  سر سید  نے نفی نے دیا ہے ۔

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

یہ خاکی اپنی فطرت میں نوری ہے نہ ناری ہے.

ہماری تقدیر ہمارے ہاتھوں میں ہے معاشرے میں خوشحالی اسی وقت آ سکتی ہے جب مضنت کو شعار بنایا جا ئے گا ۔ قرآن مجید پہلے ہی  یہ اصول بیان کرچکا ہے:

’’وَ أَنْ لَیْسَ لِلإِنْسانِ إِلاّ ما سَعی وَ أَنَّ سَعْیَهُ سَوْفَ یُری‘‘ “انسان کے لئے کچھ نہیں ہے مگر اس کی وہ کوشش جو اس نے کی ہے اور یقیناً وہ اپنی کوشش کا ثمر بہت جلد دیکھے گا”

global warming essay in urdu

محنت میں عظمت کے سنہری  اصول:

۱۔ ثابت قدمی :.

اپنے ذہن میں جنم لینے والے آئیڈیے کے لیے محنت کا عمل فوری طور پر شروع کر دیں ۔آنے والی مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ثابت قدمی اور استقامت سے ڈٹے رہیے  ڈر کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں  ۔ حضرت علی  نے فرمایا :

’’کام کرو اور اسے انجام تک  پہنچاؤ  اور اس میں ثابت قدمی کا مظاہرہ  کرو

جب تم اس میں ایمانداری کے ساتھ صبر کا مظاہرہ  کروگے

تمہیں اپنا مقصد ضرور حاصل ہو گا ۔”

۲۔غورو فکر :

محنت کا ایک یہ بھی اصول ہے کہ اپنے کام کے متعلق ضروری معلومات حاصل کریں اور  اپنے مقصد    کو پانے کے دوران جو مشکلات آئیں ان پر غورو فکر کرتے رہیں  آپ کبھی بھی اپنے کام کو اہمیت نہ دیکر اور وقت کو برباد کرکے اپنے مقصد تک نہیں  پہنچ سکتے ۔

۳۔خوف کا خاتمہ :

ذہن میں پیدا ہونے والے  منفی  افکار  سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے ذہن سے اور  دل سے  خوف نکلال  دیں    آپ اللہ پر توکل کیجئے

۴۔ کوتاہی اور سستی سے اجتناب :

کوتاہی اور سستی سے اجتناب  برتنا ہی محنت کا  روشن اصول ہے ۔ سستی سے اجتناب  آپ کو پشیمانی سے بچا سکتا ہے  ۔ حضرت علی  نے فرمایا :

“بھی کام میں کوتاہی کرے گا وہ پشیمانی میں مبتلا ہوگا‘‘

تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ کسی قوم  یا  فرد کو محنت کے بغیر نہ کبھی عزت ملی ہے اور نہ ہی بلند  رتبہ ملا ہے ۔محنت کی عظمت کرنے والوں کی دنیا تکریم کرتی ہے بقول مولانا حالیؔ:

مشقت کی ذلت جنھوں نے اٹھائی

جہاں میں ملی ان کو آخر بڑائی, نہال اس گلستاں میں جتنے بڑھے ہیں, ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں, محسن انسانیت, leave a comment cancel reply.

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

waliandwali-logo

Essay Mehnat Ki Azmat in Urdu

مضمون نویسی :محنت کی عظمت.

تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں جتنے بھی مشاہیر گزرے ہیں ، سب کے سب محنت کے آدی تھے ۔ انھوں نے وقت اور محنت کی عظمت کو پا لیا تھا ۔ لہذا اپنی مختصر سی زندگی میں سخت محنت کو شعار بنایا اور اپنی ہستی کو امر کر لیا ۔ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے ۔ “ جب تک انسان محنت کو شعار نہیں بنائے گا اسے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا” ظفر علی خان نے اسی آیت سے یوں استفادہ کیا اور انسانیت کو پیغام دیا کہ

محنت ہی ایسا جزبہ ہے جس سے نہ صرف انسان بلکہ معاشرے اور قومیں بنتی ہے پھلتی پھولتی ہیں ۔ معاشرے کا ہر فرد ، خواہ وہ کسان ہو یا معمار ، مصنف ہو یا شاعر ، فن کار ہو یا کاریگر ، معلم ہو یا متعلم افسر ہو یا مزدور ، اپنی اپنی صلاحیتوں کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے معاشرے کے افعال کردار ادا کرتا ہے

ہر کامیابی و کامرانی کی ضمانت محنت و مشقت ہے ۔ یہ ایسی صلاحیت ہے جس کا ثمر ہمشہ شیریں ہے ۔ روز ازل سے لے کر آج تک انسان نے جو ترقی کی وہ محنت ہی کی بدولت ہے ۔ اس محنت ہی کی بدولت انسان نے اپنے مسائل حل کیے ہے۔ محنت ہی کی بدولت انسان نے اپنی معاشرتی گھتیاں سلجھائیں اور ضروریات زندگی کے سامان پیدا کیے ۔ انسان کی عرق ریزی اور جدو جہد سے ہی آرائش و آسائش کے سامان پیدا ہوئے ۔محنت سے ہی انسان نے پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کیا اور محنت سے ہی سمندروں کی تہہ تک پہنچا ۔ محنت سے ہی نئے نئے ملک دریافت ہوئے رات دن کی محنت سے ہی انسان نے ایجادات کیں ۔آج جو عجیب و غریب چیزیں نظر آ رہی ہیں ( مثلاً ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، فوٹوگرافی ، بجلی ، ہوائی جہاز وغیرہ) یہ سب محنت کا ہی پھل ہے ۔ اس کے برعکس جو قومیں محنت نہیں کرتیں وہ پسماندہ رہ جاتی ہیں اور اپنی عزت اور وقار سب کچھ کھو کر مفلسی اور پیجارگی کی زندگی بسر کرتیں ہیں اور انہیں دوسری ترقی یافتہ قوموں کا دست نگر ہونا پڑتا ہے ۔

محنت انسان کو اپنی حقیقت سے نکال کر اس سے نہیں روکتا ۔ محنت انسان کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے محنت انسان کو منزل مقصود تک پہنچاتی ہے خواہ وہ دنیا کی محنت ہو یا آخرت کی ۔

محنت کی عظمت پر غزل

Related posts, hafeez jalandhari biography in urdu, mohsin e insaniyat essay in urdu, essay in urdu waqat ki pabandi, leave a reply cancel reply.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  • Study Programs
  • Punjab Board 7th
  • Punjab Board 8th
  • Federal Board 9th
  • Punjab Board 9th
  • Punjab Board 10th
  • BA 3rd year
  • BA 4th year
  • MDCAT Entry Test
  • ECAT Entry Test
  • Courses Categories
  • Computer & IT
  • Personal Development
  • Arts & Crafts
  • Photography
  • Health & Fitness

mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  • Become an Instructor

6th Urdu Ch. 4

Mehnat may Azmat

1     Tashreeh 1 Lectures - 23:52

  • Tashreeh 23:52

2     Khulasa 1 Lectures - 08:33

  • Khulasa 8:33

3     Exercise 1 Lectures - 25:26

  • Exercise 25:26

4     Hisa Grammar 1 Lectures - 17:00

Hisa Grammar

  • Hisa Grammar 17:00
  • 1 Hamd (Nazam)
  • 2 Naat (Nazam)
  • 3 Uswa Hasna aur Rawa Dari
  • 4 Mehnat may Azmat
  • 5 Churya ki Naseehat
  • 6 Chand Meri Zameen Phol Mera Watan (Nazam)
  • 7 Allama Iqbal (R.A) Aur Nojawan Nasal
  • 8 Yume Difah Pakistan
  • 9 Itafaqi aur Na Itifaqi (Nazam)
  • 10 Hamara Mahool awr Aalodgi
  • 11 Watan ka Bahadur Sapoot
  • 12 Bawol ka Gheet (Nazam)
  • 13 Hifzan Sehat
  • 14 Apni Hifazat Karain
  • 15 Madar Millat Mutarma Fatima Jinnah (R.A)
  • 16 Maree ki Seer
  • 17 Purani Motor
  • 18 Acchay Insan
  • 19 Zara Phone Karlon
  • 20 Zarahat aur Sanhat

Login to Instutor

Successfully registerd please check your inbox and verfiy yourself

Forgot Password ?

Not a member yet? Register now — it's fun and easy!

Forgot Password?

Reset password, verification code.

Resend Verification Email/SMS

Register to Instutor

Forgot Password

Already member? Login now — it's fun and easy!

Go To Forgot Password

Did not get password recover email?

Use Forgot Password option again

Post your reviewsss

Give a start rating from 1 to 5 stars. Submit Review

Wao Study

Mehnat ki Azmat Essay in Urdu: The Power of Hard Work

Hello everyone! Hope you’re all feeling wonderful. Today, I want to talk with you about the incredible power of hard work in an essay in Urdu called “Mehnat ki Azmat” and how it can make a difference in our lives. In this article, we’ll dive into the importance and benefits of hard work.

Exploring Hard Work (Mehnat):

Hard work simply means putting in your best effort and not giving up easily. It’s like when you want something, and you keep trying your best until you get it. Whether it’s doing well in school, practicing a sport, or learning a new skill, hard work is what helps us succeed.

Tips for Hard Work:

Now, let’s talk about some simple tips for working hard and reaching our goals:

  • Set Goals :
  • Stay Focused :
  • Keep Trying :
  • Ask for Help :
  • Celebrate Success :

Mehnat ki Azmat Essay in Urdu PDF:

This PDF contains:

  • An Essay On Mehnat ki Azmat
  • Tips for Hard Work
  • Importance of Hard Work

How to Download:

To Download Essay on “Mehnat ki Azmat” click on the “ Download ” button given above.

Thank you for reading this essay on the Mehnat ki Azmat. I hope it inspires you to keep working hard to reach your dreams. So, don’t forget to share it with your friends, family members, and everyone who might need a little encouragement to keep going.

Our more PDFs:

Our more PDFs, Hope you’ll also like them:

  • Waqt ki Pabandi Essay in Urdu .
  • Quaid e Azam Essay in Urdu .
  • Try Try Again Story .
  • Why I Love Pakistan Essay .
  • Tit for Tat Story .

Also, Visit our Job Site: Job Seeding .

Related Posts

do good have good story

Do Good Have Good Story: A Heartwarming Tale of Kindness

My Aim in Life Essay in English for Class 12

My Aim in Life Essay Quotations: Inspiring Reflections

Leave a comment cancel reply.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

Ilm Ki Awaz

Ilm Ki Awaz

Quaid e Azam Speech in Urdu for Students | قائد اعظم کی تقریر

best speech on Quaid e Azam in Urdu for all classes

Today I am writing about the Quaid e Azam speech in Urdu for students with headings, pdf, and quotations for classes 3,6,4,5,7,8,9, and 10th in easy and short wording. Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah was a lawyer, politician, and the founder of Pakistan. Certainly! A speech on Quaid e Azam would be about the life, legacy, and contributions of Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan. In this speech, we can discuss Quaid e Azam’s early life, his education, and his political career, including his role in the independence movement and the creation of Pakistan.

Quaid e Azam speech in urdu for students page 1

Quaid e Azam Speech in urdu easy and short wordings

Short and Easy Essay on Quaid e Azam in Urdu for Students

اردو میں قائد اعظم کا مضمون.

قائداعظم محمد علی جناح ایک وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔ پاکستان میں انہیں قائداعظم، یا “عظیم رہنما،” اور بابائے قوم، یا “بابائے قوم” کے طور پر جانا جاتا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لندن میں لنکنز ان سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور بیرسٹر کی حیثیت سے پریکٹس کرنے کے لیے 1896 میں ہندوستان واپس آئے۔ 1913 میں، انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور برطانوی ہندوستان میں مسلم اقلیت کے رہنما کے طور پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

انہوں نے اپنی زندگی ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے وقف کردی اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما تھے، جس نے برطانوی ہندوستان میں ایک علیحدہ مسلم ریاست کا مطالبہ کیا تھا۔ برسوں کی جدوجہد اور مذاکرات کے بعد 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔

قائداعظم نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور نئی قوم کی تعمیر کے لیے انتھک محنت کی۔ ان کا انتقال پاکستان کی آزادی کے صرف ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو ہوا۔

قائداعظم کا قوم کے نام سادہ پیغام تھا: اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط۔ ان کا خیال تھا کہ یہ تین چیزیں پاکستان کی ترقی اور ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ ان کی میراث آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہے

200 Words Speech on Quaid e Azam in Urdu Language

قائد اعظم کی اردو میں تقریر.

“میں صحیح فیصلہ لینے پر یقین نہیں رکھتا، میں فیصلہ لیتا ہوں اور اسے درست کرتا ہوں- قائداعظم محمد علی جناح

“ہم مسلمان ہیں اور ہمارے کچھ مذہبی عقائد اور ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس ریاست کے شہری نہیں اور قانون سے بالاتر ہیں۔ قانون ہم پر اسی طرح لاگو ہوتا ہے جیسا کہ کسی دوسرے شہری پر ہوتا ہے۔ دوسرے شہریوں کی طرح حقوق اور مراعات کے حقدار ہیں اور ہم بھی قانون کی پاسداری کے پابند ہیں۔” – قائداعظم محمد علی جناح

“پاکستان کا مطلب نہ صرف آزادی اور خود مختاری ہے بلکہ مسلم آئیڈیالوجی کو محفوظ کرنا ہے، جو ہمارے پاس ایک قیمتی تحفہ اور خزانہ بن کر آیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے ہمارے ساتھ اشتراک کریں گے۔” – قائداعظم محمد علی جناح

“کام، کام اور صرف کام، کامیابی اور خوشی کا راز ہے.” – قائداعظم محمد علی جناح

“ایمان، نظم و ضبط اور فرض کی بے لوث لگن کے ساتھ، کوئی بھی قابل قدر نہیں ہے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے۔” – قائداعظم محمد علی جناح

اب ہم سب پاکستانی ہیں نہ کہ بلوچی، پٹھان، سندھی، بنگالی، پنجابی وغیرہ اور آپ کو اپنے آپ کو اس عظیم قومی اور یکسانیت میں ڈوب جانا ہے۔

In conclusion, Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah’s speech and quotes reflected his strong belief in the unity, integrity, and solidarity of Pakistan, the importance of democracy and social justice, and the need to work towards the betterment of the nation. He will always be remembered as the father of the nation and a great leader who fought tirelessly for the rights of Muslims in British India and the creation of Pakistan.

Note : I hope you appreciate reading about the speech Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah in the Urdu language for 5 6 7 8 9 10th and 12th classes in easy and short wordings. You can also read about

Quaid e Azam Essay in Urdu

Quaid e Azam Essay in English

Allama Iqbal Essay in Urdu

Abdul Sattar Eidhi Essay in Urdu

Related Posts

National Day 14 august 1947, 2023

Pakistan Independence Day on 14 August 1947, 2023

August 10, 2023 December 31, 2023

Allama Iqbal Essay in Urdu

Allama Iqbal Essay in Urdu | علامہ اقبال پر مضمون

August 2, 2023 August 16, 2023

Essay on Karachi Problems in Urdu for Students

Problems of Karachi City Essay in Urdu 2023 Best Rankings

July 23, 2023 July 24, 2023

' src=

About Muhammad Umer

Leave a reply cancel reply.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

Open Menu

  • 100 great personalities
  • Kids Meals and Recipes
  • mutafariq mazameen
  • Moral Stories
  • True Stories
  • funny stories
  • action games
  • racings games
  • sports games
  • cards games
  • Adventure Games
  • Islamic Videos
  • Mehnat Main Azmat Ki Kahani

Mehnat Main Azmat Ki Kahani - Article No. 1484

Mehnat Main Azmat Ki Kahani

محنت میں عظمت کی کہانی - تحریر نمبر 1484

عاصم اور حیدر بہت اچھے دوست تھے۔دونوں پڑھائی میں بہت تیز تھے۔کبھی عاصم کی فرسٹ پوزیشن آجاتی تو کبھی حیدر کی ۔دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے حسد محسوس نہیں کیا تھا۔

منگل 11 اگست 2020

نمرہ محمود عاصم اور حیدر بہت اچھے دوست تھے۔دونوں پڑھائی میں بہت تیز تھے۔کبھی عاصم کی فرسٹ پوزیشن آجاتی تو کبھی حیدر کی ۔دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے حسد محسوس نہیں کیا تھا۔عاصم کا سکول اس کے گھر کے قریب تھا۔لہٰذاوہ پیدل ہی آتا جاتا تھا۔عاصم کے گھر کے راستے میں ایک آدمی اپنے طوطے کے ہمراہ فال لے کر بیٹھا ہوتا تھا۔ایک دن عاصم نے سوچا کیوں نہ میں بھی اپنی ایک فال نکلواؤں لہٰذا عاصم اس طوطے والے آدمی کے پاس گیا۔ اس سے کہا کیا تم مجھے بتا سکتے ہو کہ اس بار سالانہ امتحان میں میری پوزیشن کونسی آئے گی ۔اس نے کہا صاحب یہ طوطا آپ کو فال کے ذریعے بتا سکتا ہے ۔اور یہ طوطا کبھی غلط فال نہیں نکالتا،اس فال کے ذریعے جو بھی نکلے گا بالکل ویسا ہی ہو گا۔

عاصم اس کی باتوں میں آگیا لہٰذا جب فال نکالی گئی تو عاصم سن کر حیران ہی رہ گیا کیونکہ اس میں لکھا ہوا تھا کہ اس بارتم فیل ہو گے۔ یہ سن کر عاصم بہت پریشان ہوا۔اس پریشانی کے عالم میں جب وہ گھر پہنچا تو عاصم کی امی اسے دیکھ کر حیران ہوئیں کیونکہ اس سے پہلے جب وہ گھر آتا تھا تووہ بہت ہنستا مسکراتا گھر میں داخل ہوتا تھا اور اپنی امی سے بہت گرم جوشی سے ملتا تھا جبکہ آج معاملہ اس کے برعکس تھا وہ بہت خاموش اور سنجیدہ دکھائی دے رہا تھا۔ عاصم کی امی نے بار بار پوچھا لیکن وہ ہر بار ٹال گیا۔ اب یہ تھا کہ عاصم جب بھی کتابیں کھول کر بیٹھتا تو یکسوئی سے کچھ بھی یادنہ کرپاتا۔اس کا دل پڑھائی سے یکدم ہی اچاٹ ہو چکاتا۔اس نے سوچا جب میری قسمت میں اس بارفیل ہونا ہی لکھاہے تو اتنی محنت کا کیا فائدہ اس طرح سے عاصم نے پڑھائی میں دلچسپی لینا بالکل ہی چھوڑ دی۔عاصم کے ٹیچرز اس کے پڑھائی کے متعلق کارکردگی پر بہت حیران ہوتے جارہے تھے۔ کیونکہ وہ دن بدن پڑھائی میں بہت کمزور ہوتا جارہا تھا۔ اس کا دوست حیدر بھی بہت پریشان تھا کہ آخر اس کو ہوا کیا ہے ایسا کیا مسئلہ ہے جو یہ پڑھائی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے لگا ہے آخر ایک دن حیدر نے عاصم سے اس قدر اصرار کیا کہ عاصم کو بتانا ہی پڑھا۔سواس نے ساری بات حیدرکو گوش گزار کردی۔حیدر عاصم کا بہت اچھا دوست تھا۔سواس نے عاصم کو بہت مخلصانہ مشورہ دیا کہ تم اس آدمی کی بات کا ہر گزیقین مت کرو۔ بھلا ایک طوطا انسان کی قسمت کا کیسے فیصلہ کر سکتا ہے ۔تم دل لگا کر محنت کرو۔اللہ تعالیٰ محنت کرنے والے کو بہت پسند کرتا ہے اور محنت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ پھل بھی ضرور عطا کرتا ہے ۔ لہٰذا تم دن رات اپنی توجہ پڑھائی پر لگادو۔دیکھنا پھر تمہاری پہلے ہی کی طرح پوزیشن بھی آئے گی ۔عاصم پر حیدر کی باتوں کا اتنا اثر ہوا کہ اس نے پھر پہلے کی طرح دن رات محنت کی اور جب سالانہ امتحانات کا نتیجہ تو عاصم کی فرسٹ پوزیشن آئی یہ دیکھ کر عاصم بہت خوش ہوا کہ اس کی تو فرسٹ پوزیشن آگئی ہے۔تب اس کو احساس ہوا کہ واقع ہی محنت ہی کی بدولت انسان اپنی قسمت بدل سکتا ہے ۔یہ قسمت کا فیصلہ سوائے اللہ کہ اورکوئی نہیں کر سکتا۔لیکن اس کے لئے محنت شرط ہے۔

Browse More Moral Stories

Maila Aur Bail

میلا اور بیل

Maila Aur Bail

3 Dost

خوددار لڑکی

Khuddar Larki

Mah E Ramzan Mubarak

ماہِ رمضان مبارک

Mah E Ramzan Mubarak

Jhuti Barai

جھوٹی بڑائی

Jhuti Barai

Azaan

Nobel Prize

Safeed Kabootri

سفید کبوتری

Safeed Kabootri

Saat Dumon Wala Choha

سات دموں والا چوہا

Saat Dumon Wala Choha

Aam Dada Ki Nasihat

آم دادا کی نصیحت

Aam Dada Ki Nasihat

Akhari Keemat

Akhari Keemat

Jadu Ka Sheesha Aur Shehzadi - Aakhri Hissa

جادو کا شیشہ اور شہزادی (آخری حصہ)

Jadu Ka Sheesha Aur Shehzadi - Aakhri Hissa

فوجی اپنے افسر سے

Foji apne afsar se

zyada hajoom

باپ بیٹے سے

Baap bete se

بھارتی فوجی

Bharti foji

Urdu Paheliyan

اک ڈنڈے کے ساتھ اک انڈا

ek dandy ke sath ek danda

تول میں‌ پوی لے کر آئے

toul me pori le kar aye

رکھی تھی وہ چپ چاپ کیسی

rakhi thi wo chup chaap kaise

گوڑا چٹا چاندی جیسا

gora chitta chandi jaisa

کالے کو جب تائو آئے دیکھو اس کا کام

kaly ko jab tawo aye dkho uska kam

باتوں باتوں میں‌ وہ کھایا

bato bato mein woh khaya

IMAGES

  1. Ten Lines Essay on Mehnat ki azmat in Urdu / Hindi Essay what is Hard Working Mazmoon Hindi

    mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  2. SOLUTION: Mehnat ki azmat urdu essay

    mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  3. Essay on mehnat ke azmat in urdu with poetry||محنت کی عظمت مضمون

    mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  4. Mehnat ki Azmat Essay in Urdu with headings for all Classes

    mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  5. Urdu essay on topic mehnat ki azmat

    mehnat ki azmat essay in urdu class 6

  6. Read To Learn Urdu Short Essay Mehnat Ki Azmat•Mehnat Ki Azmat Mazmoon•محنت کی عظمت اردو مختصر مضمون

    mehnat ki azmat essay in urdu class 6

VIDEO

  1. Pabandi waqt mazmoon |Pabandi waqt essay inurdu |Waqt ki pabandi class 10 |Waqt ki pabandi essay

  2. Shajar kari ki ahmiyat mazmoon poetry |Shajar kari essay poetry class 9 |Shajar kari essay ke poetry

  3. Mazmoon "Namaz ki Ahmiat "||Importance of prayer essay in Urdu||Urdu world

  4. Ustaad ki Ahmiyat Essay in Urdu Mazmoon for Class 8

  5. Mehnat Ki Azmat Mazmoon

  6. Mehnat Main Barkat Ki Kahani

COMMENTS

  1. Mehnat ki Azmat Essay in Urdu with headings for all Classes

    The essay on Mehnat ki azmat in Urdu is a topic that is widely discussed and debated in today's society. Hard work is often seen as the key to success and a fundamental part of achieving one's goals. In today's competitive world, people often look for shortcuts to success. However, the success that comes through shortcuts is short-lived ...

  2. Mehnat Ki Azmat Essay In Urdu

    سائنس کے کرشمے. Read Mehnat ki Azmat in Urdu Essay, best urdu speech on mehnat ki azmat, محنت کی عظمت, hard work essay in urdu, hard work is the key to success essay 150 words, mehnat ki azmat essay in urdu for class 12, mehnat ki azmat in urdu poetry.

  3. Mehnat Ki Azmat Essay in Urdu language with poetry

    Today I'm writing about mehnat ki azmat essay in Urdu also called the importance of hard work for students in class 1,2,3,4,6,8,9,10,12 with headings and poetry. This is an important essay that everyone should know about. Mehnat Ki Azmat or barkat Essay in Urdu | محنت کی عظمت مضمون اردو

  4. محنت کی عظمت مضمون /Mehnat ki Azmat Mazmoon

    محنت کی عظمت مضمون /Mehnat ki Azmat Mazmoon. by SARFRAZ AHSAN. محنت کی عظمت سال دوئم کا ایک اہم مضمون ہے ۔اس مضمون کو پنجاب بھر کے بورڈز میں کئی عنوانات کے تحت دیا جاتا ہے مثلاً. "عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم ...

  5. Essay on "Mehnat Ki Azmat" In URDU With Poetry and Quotes

    Best Essay for FSc & Matric in URDU with Best Quotes , Poetry And Presentation.Please SUBSCRIBE ️ the Channel here 👉🏻 https://rebrand.ly/ExamKiDunyaAlso L...

  6. Essay Mehnat Ki Azmat in Urdu

    تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں جتنے بھی مشاہیر گزرے ہیں ، سب کے سب محنت کے آدی تھے ۔. انھوں نے وقت اور محنت کی عظمت کو پا لیا تھا ۔. لہذا اپنی مختصر سی زندگی میں سخت محنت کو شعار بنایا اور اپنی ہستی کو ...

  7. محنت کی برکتیں

    محنت کی برکتیں | Mehnat Ki Barkat Essay In Urdu. Back to: Urdu Essays List 2. 0. محنت کے معنی ہیں دکھ یا تکلیف اٹھانا اور مشکلات کا برداشت کرنا۔خدا نے ہر انسان، حیوان، پرندوں اور دیگر جانداروں کے لیے محنت کو لازم قرار دیا ...

  8. Mehnat may Azmat

    6th Urdu Ch. 4 Mehnat may Azmat. Mehnat may Azmat. 1 Tashreeh 1 Lectures - 23:52. Tashreeh. Tashreeh 23:52. 2 Khulasa ... 4 Mehnat may Azmat; 5 Churya ki Naseehat; 6 Chand Meri Zameen Phol Mera Watan (Nazam) 7 Allama Iqbal (R.A) Aur Nojawan Nasal; 8 Yume Difah Pakistan;

  9. Speech On Mehnat ki Azmat in Urdu

    Previous Lesson. Speech On Mehnat ki Azmat in Urdu- In this post We are going to write a free Speech On Mehnat ki Azmat in Urdu, mehnat ki azmat speech in urdu with poetry, آج کی میری تقریر کا عنوان ہے محنت کی عظمت آپ سب کی توجہ مطلوب ہے۔, urdu speeches in written form.

  10. Mehnat ki Azmat Essay in Urdu: The Power of Hard Work

    To Download Essay on "Mehnat ki Azmat" click on the "Download" button given above. Thank you for reading this essay on the Mehnat ki Azmat. I hope it inspires you to keep working hard to reach your dreams. So, don't forget to share it with your friends, family members, and everyone who might need a little encouragement to keep going.

  11. www.studythinks.com

    www.studythinks.com

  12. Essay on mehnat ke azmat in urdu with poetry||محنت کی عظمت مضمون

    This video covers essay on mehnat ke azmat in urdu with poetry and quotations,essay on mehnat ke barkat in urdu,essay for matric and fsc students._____...

  13. Urdu Class 6th, Nazm Mehnat. Explanation. Ashaar ki tashreeh. Syed

    #NazmMehnat, #Tashreeh, #Class6th, Complete explanation of Nazm Mehnat by Syed Zameer Jaafri. Punjab Textbook Board.Like,Comment And Share.SUBSCRIBE My Chann...

  14. Mehnat Mein Azmat Hai محنت میں عظمت ہے

    اس کہانی سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے اور کام میں دوسروں کی مدد بھی کرنی چاہئے ۔محنت سے کئے کام کی بہت برکت ہوتی ہے۔. Facebook Pinterest Whatsapp. Read Mehnat Mein Azmat Hai (Article No. 1156) and other ...

  15. Mehnat Mein Azmat محنت میں عظمت

    Read Mehnat Mein Azmat (Article No. 2073) and other interesting Urdu Stories, Urdu Kids Articles and Urdu Mazamin. Children Moral stories and Stories with lessons for kids.

  16. Mehnat Main Azmat Hai محنت میں عظمت ہے

    Games. Action Games Pool Games Racings Games Sports Games Cards Games Adventure Games. Baby Names Urdu Videos. Poems Stories Learn Urdu Islamic Videos. Read Mehnat Main Azmat Hai (Article No. 245) and other interesting Urdu Stories, Urdu Kids Articles and Urdu Mazamin. Children Moral stories and Stories with lessons for kids.

  17. Quaid e Azam Speech in Urdu Language

    Quaid e Azam Speech in Urdu for Students | قائد اعظم کی تقریر. Today I am writing about the Quaid e Azam speech in Urdu for students with headings, pdf, and quotations for classes 3,6,4,5,7,8,9, and 10th in easy and short wording. Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah was a lawyer, politician, and the founder of Pakistan. Certainly!

  18. Mehnat Main Azmat Ki Kahani محنت میں عظمت کی کہانی

    Mehnat Main Azmat Ki Kahani - Article No. 1484 محنت میں عظمت کی کہانی - تحریر نمبر 1484 عاصم اور حیدر بہت اچھے دوست تھے۔دونوں پڑھائی میں بہت تیز تھے۔کبھی عاصم کی فرسٹ پوزیشن آجاتی تو کبھی حیدر کی ۔دونوں نے کبھی ایک ...

  19. Mehnat ki azmat essay in urdu

    Mehnat ki azmat essay in urdu | Essay mehnat ki azmat in urdu | Mehnat ki azmat essay in urdu for class 12 | Mehnat ki azmat essay in urdu for class 10 | Meh...

  20. Mehnat Ki Azmat Essay In Urdu For Class 6

    1905 women's cooking class at the University of Arizona. Source: University of Arizona, "UA History & Traditions: 1905. The Cooking Class at Work," arizona.edu (accessed Sep. 26, 2013) ... Mehnat Ki Azmat Essay In Urdu For Class 6: Bachelor of Science in Business with a General Management Certificate. Curriculum Label. Adjust Line Height ...

  21. Mehnat ki Azmat Essay in urdu #class #essay

    #most #important #urduessay #viral #secondaryeducation #essaywriting #essay #important #essay #class9 #class10 #sindhboard #sindhboardeducation #boardexam ...

  22. Essay "Mehnat ki Barkaat" with quotes in Urdu for class 10 ...

    Essay "Mehnat ki Barkaat" with quotes in Urdu for class 10. "مضمون"محنت کی برکات . Mehnat ki Azmat.For more videos please watch my channel studytime.Thanks ?...